مجھے پتہ ہے خو اجہ سعد رفیق وزیر بننے کے بعد ارب پتی کیسے بن گئے ، اعجاز احمد چوہدری
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ مجھے پتہ ہے خو اجہ سعد رفیق وزیر بننے کے بعد ارب پتی کیسے بن گئے دیکھنا یہ ہو گا کہان جما عتو ں میں جو بھی ایم این اے یا ایم پی اے جب وزیر بنتا ہے تو وہ ار ب پتی کیسے بن جا تا ہے 68سال سے پاکستان کو وہ مقام نہیں ملا جس کیلئے قائداعظم نے پاکستان بنایا تھا کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکو مت نے کا فی حد تک کر پشن سے پا ک کر دیا ہے جبکہ پنجا ب پو لیس رشوت لیتے وقت پچا س سو روپے بھی نہیں چھو ڑتی ہے قائداعظم کا بنایاہوا پاکستان آج نہیں قیام پاکستان کے 23سال بعد پاکستان دوٹکڑوں میں بٹ گیا پاکستان میں ظلم کا رائج ہے اورعمران خان ظلم کے نظام کے خاتمے کیلئے 85دنوں سے اسلام آباد میں دھرنا دیئے ہو ئے ہیں عمران خان نوازشریف کے استعفیٰ تک دھرنا جاری رکھیں گے وہ ساہیوال کلب میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ شاہد حمید اور انکے ساتھیوں کی طرف سے تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر رائے حسن نوازخان ‘ملک جلال دین ڈھکو ‘حاجی شیخ محمد چوہان ،محسن چو ہا ن ‘ میا ں با بر صغیر، میاں انوارالحق رامے‘ چوہدری عمرا سحاق‘ رضوان شاہ ‘ عمران غزالی ‘شفیق خان ‘رانا وسیم اختر ‘ میاں نوید اسلم،نیلم افتخار راؤ اوردیگر عہد داران بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ عمران خان ظلم کے نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور وہ سچ بول رہے ہیں حضرت امام حسین نے بھی حق سچ کی خاطر اپنی اورخاندان کی گردنیں کٹوائیں وہ یزید کے ساتھ جنگ کرنے نہیں گئے تھے صرف حق سچ پر کھڑے تھے یزید قومی خزانے میں بے ایمانی کا مرتکب تھا آج حکمرانوں کے اللے تللے بھی یہی کچھ کررہے ہیں ۔ حضرت امام حسین کے نقش قدم پر چل کر ہی نظام کو بدلا جاسکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سچائی کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ پاکستان میں11کروڑ افراد خطے غربت کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔ عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی اور عمران خان نے حکمرانوں کو 4حلقوں میں گنتی کرانے کا کہاتو انہیں 40حلقوں میں گنتی کرانے کا کہا گیالیکن تاحال گنتی نہیں کرائی گئی ۔وفاقی وزیر داخلہ نے 60/70ہزار ایک حلقے میں ووٹوں کی عدم شناخت کا اقرار کیا ۔ آج پارلیمنٹ میں بیٹھے ارکان دھاندلی کو تسلیم کرتے ہیں لیکن جمہوریت بچانے کی آڑ میں اپنی سیٹیں بچار ہے ہیں ۔اس موقع پر شیخ شاہد حمید نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہاکہ وہ عمران خان کے جو ش وجذبہ اور ولولہ کو دیکھتے ہو ئے تحریک انصاف میں شمولیت پر مجبور ہوئے ہیں ۔ تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ سٹیٹس کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔تقریب سے شکیل خان نیازی اور رائے حسن نوازنے بھی خطاب کیا ۔
No comments:
Post a Comment