Friday, 7 November 2014

دیپکا، پر پینیتی اور کنگنا نے عامر کو دل کی باتیں کہہ دیں





بالی وڈ کے اداکار عامر خان کے ساتھ بات چیت میں اداکارہ دیپکا پادوکون، پرينیتی چوپڑہ اور کنگنا راناوت نے اپنے دل کی باتیں کھول کر رکھ دیں۔
ان تینوں اداکاراؤں نے عامر خان کو بتایا ہے کہ انہیں ذاتی طور کس طرح کے لڑکے پسند ہیں۔
عامر خان نے اپنے مشہور زمانہ ٹی وی شو ’ستیہ میو جیتے‘ میں ان تینوں اداکاراؤں کو دعوت دی تھی جس میں یہ تینوں شو کی آخری قسط میں نظر آئیں گی۔
ٹی وی شو میں ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ عامر خان ان تینوں سے سنجیدہ موضوعات پر بھی بات چیت کریں گے۔
عامر خان اپنے ٹی وی شو ’ستیہ میو جیتے‘ میں سماجی مسائل پر بات کرتے ہیں۔ خواتین، بچوں کی تعلیم، جہیز، ذات پات اور اس جیسے مختلف سماجی مسائل کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے ان کا شو بہت مقبول ہے۔




خبروں کے مطابق ان اداکاراؤں نے مردوں سے متعلق اپنی سوچ کو عامر خان سے شیئر کیا ہے۔ ان تینوں نے اپنی اپنی فکر کے مطابق یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ایک مثالی مرد میں کیا خصوصیات ہونی چاہئیں۔
ان اداکاراؤں نے مردوں سے متعلق جو تفصیلات شیئر کی ہیں اس کی پوری تفصیل تو ٹی وی شو میں ظاہر ہوگی لیکن بعض چیزیں پہلے ہی سے میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔
اداکارہ کنگنا راناوت کا کہنا ہے کہ انہیں حساس مرد پسند ہیں۔ جبکہ دیپکا پادو کون نے کہا کہ "ایک شوہر کے طور پر میری پسند وہ لڑکا ہوگا جو غیر مشروط طور پر مجھ سے بھرپور محبت کرے۔"

ععامر خان نے اپنے ٹی وی شو کے پہلے دو ورژن میں کسی بھی سیلیبریٹی کو نہیں بلایا تھا اور ان کے پروگرام کے بیشتر کردار اصل زندگی سے ہوتے ہیں۔
لیکن تیسرے ایڈیشن میں عامر نے ان تینوں اداکاراؤں سے پہلے سلمان خان کو بھی اپنے شو میں مدعو کیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

Social

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...