Thursday, 6 November 2014

معصوم میاں بیوی کو زندہ جلادیا گیا






قصور کےعلاقے کوٹ رادھا کشن میں انسانیت سوزواقعہ پیش آیا جہاں مشتعل افراد نے میاں بیوی کوزندہ جلادیا،پولیس نے 40سے زائد ملزمان کوگرفتارکرکے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔۔





لاہورسے ساٹھ کلومیٹر دور واقع ضلع قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں چک انسٹھ میں دومیاں بیوی کو زندہ جلا دیا گیا۔۔اولیا کرام کے اس شہر میں اس انسانیت سوز واقعے نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا، انسانیت کی تذلیل کے اس واقعے پردل ہے کہ دہل دہل جائے، گاؤں کے ایک بزرگ کے مطابق مقتول شہزاد کا والد اورمقتول شمع بی بی کا سسر کالا جادو کرتا تھا جوکہ انتیس اکتوبربروزبدھ کوفوت ہوگئی،اس کا سامان جلانے پر یہ واقع پیش آیا۔۔
دل دہلا دینے والے اس واقعے کے بعد گاؤں کے تمام افراد علاقہ خالی کر کے فرار ہو گے جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ پولیس نے میاں بیوی کو زندہ جلانے کے شبے میں 40 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا جنہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے


No comments:

Post a Comment

Social

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...