کتے نے اپنے مالک کی کتے والی کردی-
امریکہ میں کتے کی وفاداری مالک کے گلے پڑ گئی جہاں اس نے غیر قانونی طور رپر ڈرگ رکھنے والے والے اپنے مالک کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔
پولیس کو اس کی اطلاع ملنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر چھاپہ مارا گیا مگر ہینڈرسن نامی ملزم اپنے گھر کے عقبی حصے سے نکل کر جنگل میں چھپ گیا ۔لیکن کتے کو کہاں سمجھ کہ اس کا مالک پولیس سے بچنے کوشش کررہا ہے لہٰذا جیسے ہی پولیس نے کتے کو اپنے مالک کی تلاش کے لیے کہا تو اس نے جھٹ سے اس کی تلاش شروع کردی، مالک کی تلاش کرتے کرتے کتا قریب ہی موجود جھاڑیوں میں پنہچا جہاں اس نے اپنی دم ہلا کر پولیس کو مالک کی موجودگی کا احساس دلا دیا
No comments:
Post a Comment