Wednesday, 3 December 2014

سعودی عرب میں 38 انسانی کھوپڑیوں سے بھرا بیگ برآمد



ریاض سعودی عرب کے شہر طائف میں ایک باغ کے قریب سے 38 انسانی کھونپڑیاں ملی ہیں جنہیں فرانزک تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ۔سعودی میڈیا کے مطابق طائف کے گورنر ترکی بن خالد بن حمیدنے بتایا ہے کہ پبلک پارک کے قریب سے ایک مشتبہ بیگ سے 38 انسانی کھونپڑیاں ملی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک شہری نے مشتبہ بیگ اور اس میں موجود کھوپڑیوں کی اطلاع دی جسے سعودی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کھونپڑیاں کتنی پرانی ہیں اور یہاں تک کیسے پہنچیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ انسانی کھونپڑیوں کو فرانزک تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔


اس خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے 

No comments:

Post a Comment

Social

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...